۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ ماهر عبدالرزاق

حوزہ / لبنان کے اہل سنت عالم دین شیخ ماہر عبدالرزاق نے کہا: ہمارے غزہ کے لوگوں کی جنگ میں 36 ویں دن تک ثابت قدمی تاریخی فتح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان کے نامور اہل سنت عالم دین اور "تحریک اصلاح و وحدت لبنان" کے سربراہ نے کہا: ہمارے غزہ کے لوگوں کی جنگ میں 36 ویں دن تک ثابت قدمی تاریخ فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ کے لوگوں کی یہ ثابت قدمی صرف غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں نہیں ہے بلکہ یہ جرائم پیشہ مغربی اور عربی ممالک کے مقابلے میں بھی ہے۔

اس اہل سنت عالم دین نے کہا: غزہ کے لوگوں نے محدود وسائل کے باوجود جنگ میں کامیابیاں حاصل کر کے گویا معجزہ کیا ہے حالانکہ انہیں عربی اور اسلامی ممالک کی بے وفائیوں کا بھی سامنا ہے۔

شیخ عبدالرزاق نے کہا: تاریخ لکھے گی کہ غزہ کے بچوں، عورتوں اور مردوں نے مل کر دشمن کو شکست دی اور اپنے مقدسات کا دفاع کیا۔

تحریک اصلاح وحدت کے سربراہ نے کہا: مسئلۂ فلسطین پر عربوں کی خیانت نے انہیں بھی غیر انسانی جرائم میں دشمن کا شریک بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا: غزہ کی حمایت نہ کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے غزہ کے مظلوموں کی مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .